مظفرنگر،8؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اپنے رشتہ کی ایک بہن کو بھگانے میں مدد کرنے والے ایک شخص کو اس کے رشتہ داروں نے مبینہ طور پر چاقو مار کرہلاک کر دیا اور اس کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شاملی ضلع میں خاتون کے رشتہ داروں نے مبینہ طور پر دھاردار ہتھیاروں سے وجے کا قتل کر دیا اور اس کے بھائی اجے کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں بھائیوں پر اس لیے حملہ کیا گیا ،کیونکہ انہوں نے رشتے کی اپنی بہن کی اس کے خاندان کی مرضی کے خلاف بھگانے میں مددکی تھی۔ملزم رام کمار اور وکاس کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اور جرائم میں استعمال ہتھیار برآمد کر لئے گئے ہیں، زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔